اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یومِ تاسیس کے موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں میں معلوم ہو جائے گا کہ پاکستانی سمندری حدود سے گیس و تیل نکلے گا یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس نکل آئے تو اگلے 90سال تک ملک سے گیس ختم نہیں ہو گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سب لوگ واپس جاکر2 نفل پڑھ کردعاکریں کہ سمندر سے گیس نکل آئے ،انہوں نے بتایا کہ 2ہفتے بعدپتہ چلے گاکہ سمندرسے کتنی گیس نکلے گی ۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے نکلے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں ایک اسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کاعلاج ہوسکے ، ان کی کرپشن سامنے آرہی ہے اس لیے ان کو حکومت گرانے کی جلدی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چئیرمینپاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر بھی ذومعنی انداز میں غلطی کا اعتراف کر لیا انہوں نےاس خطاب کے دوران انتہائی معنی خیز انداز میں ’ بلاول بھٹو صاحب‘ کہا اور ’ صاحب‘ پر خصوصی زور دیا اور اس کے بعد وہ چند لمحوں کے لیے رک گئے۔ وزیر اعظم عمران خا ان نے ’ بلاول بھٹو صاحب ‘ کہا اور مسکراتے ہوئے وضاحت کی کہ ’غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی‘۔