بادام کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند
حالیہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ بادام اور دوسرے مغزیات میں خاص قسم کا وٹامن ای پایا جاتا ہے جو دمہ کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس کے کھانے سے سانس لینے والی نلی کا ورم کم ہوجاتا ہے ۔واضح رہے کہ سانس کی نلی متورم ہونے سے ا س کے اندر تنگی پیدا ہوجاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔بادام علاوہ اخروٹ بھی –> دمہ کے مریضوں کے لیے مفید ہے ۔سویابین اور مکئی کے تیل میں بھی وٹامن ای کی مقدار موجود رہتی ہے تاہم زیادہ اثر خشک میوہ جات سے ہی ہوتا ہے