بدقسمتی ہے کہ وزیر داخلہ بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے، چوہدری نثار
اسلام آباد
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار احسن اقبال پر پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے کہا تھا کہ تین گھنٹے میں دھرنا کلیئر کرادوں گا اور اب آپریشن کا بوجھ عدالت پرڈال رہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے عہدے کا تقاضا تھا کہ آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے، یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی شخص نہیں جس نے کہا تھا کہ میں تین گھنٹوں میں دھرنا کلیئر کرا دوں گا؟ اور اب آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہا ہے، احسن اقبال اپنی نااہلی چھپانے کے لیے بے سروپا بیانات سے گریز کریں۔
اپنے گھر پر حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں کوئی ہلاکت تو درکنار کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا۔