counter easy hit

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان

Pakistan, Main Petrol, Ka Boran,

Pakistan, Main Petrol, Ka Boran,

لاہور

کراچی میں مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔ دھرنے کی وجہ سے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ پر دھرنے کی وجہ سے اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی۔دوسری جانب سپلائی نہ ملنے سے لاہور میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں میں ایک ہزار روپے جبکہ موٹرسائیکلوں میں صرف 200روپے کا پٹرول ڈالا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاج ختم نہ ہونے کی صورت میں قلت شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمشنر لاہورکو پٹرول کی قلت کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔

اس حوالے سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خواجہ عاطف نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ پٹرول کی آخری سپلائی جمعہ کی صبح کو آئی تھی۔ ہم نے کمشنرلاہورکو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے کہ شہر میں پٹرول کی قلت ختم کرنے کیلیے کم ازکم ایک راستہ کھلوایا جائے تاکہ ہم آئل ڈپوسے سپلائی منگو ا سکیں دوسری صورت میں شہر میں آئندہ36 گھنٹوںکے بعد پٹرول ختم ہوجائے گا۔