زاہد حامد کے استعفی پر نواز شریف برہم ہو گئے
سابق وزیر قانون زاہد حامد کی وزارت سے سبکدوشی پر نواز شریف ناراض ہو گئے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف دھرنا قیادت اور حکومت کے درمیان طے ہونے والے معاہدے سے خوش نہیں ہیں ۔قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق معاملے کو بات چیت سے حل نہ کرنے اور وزیر قانون کے مستعفی ہونے کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف انتہائی اقدام کی دھمکی بھی دی تھی ۔دھرنے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف آج تک خاموش ہیں انہوں نے دھرنا دینے والوں کے حق میں یا مخالفت میں کوئی بیان نہیں دیا ۔جب حالات مزید خراب ہوئے تو تو وزیر اعلی شہباز شریف ایکشن میں آئے تو انہوں نے طاقت کا مزید استعمال کرنے کی مخالفت کی اور وزیر قانون کو بھی خود امادہ کیا کہ وہ استعفی دے دیں جبکہ نواز شریف زاہد حامد کے استعفی کی مخالفت میں تھے اور زاہد حامد کے حوالے سے بھی معلوم ہوا ہے کہ ان سے استعفی لیا گیا ہے ۔