پاکستانیوں کی مہمان نوازی پوری دنیا میں مشہور ہے،
صنم بخاری
لاہور(این این آئی) نارویجن ماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی تو پوری دنیا میں مشہورہے جب کہ یہاں جو اک بار چلا آتا ہے پھروہ باربار آئے بنا نہیں رہ پاتا۔صنم بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگردیکھا جائے تو پاکستان یاترا کرنے والا چاہے مغربی ممالک سے ہوں یا مشرق سے، وہ دوبارہ یہاںآنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ چاہے مختصردورے پرپاکستان آئیں مگراپنی تمام عمر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی مثال دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر، گاؤں اور دیہات میں چلے جائیں وہاں پرمہمانوں کوبہت عزت دی جاتی ہے۔ لذیز پکوانوں سے تواضح ہوتی ہے اورپھراپنے علاقے کی عکاسی کرتے تحائف بھی دیے جاتے ہیں جن کو لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ماڈل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے بہت سے معروف فنکارنصیرالدین شاہ، شتروگھن سنہا، دلیرسنگھ مہدی، ہنس راج ہنس، ہدایتکار مہیش بھٹ ، پوجا بھٹ، اداکارراج ببر، شردکپور، رتنا پھاٹک شاہ ، نادرہ ببراورمیکا سنگھ سمیت دیگرپاکستان کی متعدد باریاترا کرچکے ہیں، جبکہ بہت سے فنکار پاکستانی فلموں، ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اورمستقبل میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔صنم بخاری نے کہا کہ اگر دنیا کے بیشتر ممالک کے فنکاروں کو بھی پاکستانی فلموں اور دیگر پروجیکٹس کا حصہ بنایا جائے تومجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کے خلوص، چاہت کا اثرانھیں یہاں کام کرنے پرمجبورکرے گا تاہم اس طرح سے بھی پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھرمیں متعارف کروایا جاسکتا ہے ھب جی اس سلسلہ میں دیرکرنے کے بجائے پاکستانی سفارت خانوں کی مدد سے فوری ایکشن لینا چاہیے۔ یہ ایک بہترین راستہ ہے، جس سے پاکستانی ثقافت دنیا بھرتک پہنچ پائے گی اور دوسرے ممالک سے تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔