قطری شہزادہ حمد بن جاسم پورٹ قاسم ٹرمینل کاافتتاح کر نے پاکستان آئے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا کہ قطری شہزادہ حمد بن جاسم پورٹ قاسم ٹرمینل کا افتتاح کرنے پاکستان آئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کی پاکستان آمد کی وجہ بتا دی ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ حمد بن جاسم پورٹ قاسم ٹرمینل کا افتتاح کرنے پاکستان آئے تھے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہزادہ حمد بن جاسم نے پورٹ قاسم ٹرمینل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے پہلے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے ذریعے سے پاکستان اور قطر مزید قریب آ جائیں گے۔یاد رہے کہ شہزادہ حمد بن جاسم آج ہی پاکستان کے دورے پر آئے ہیں اور کچھ دیر پہلے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔