فیصل آبادمیں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرموٹربائیک ایمبولینس کاآغاز
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات پر لاہور کے بعد پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آباد میں بھی موٹر بائیک ایمبو لینس سروس کا آغاز ہو گیا‘ ابتدائی طور پر 100 کے لگ بھگ موٹر سائیکل ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے جو ایک منی ایمبولینس کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ‘ اس سروس کے آغاز پر ریسکیو 1122کے مرکزی دفتر عبد الرشید غازی چوک( جی ٹی ایس چوک) سے فلیگ مارچ کیا گیا جو شہر کی مختلف شاہرائوں سے گزرتا ہوا واپس مرکزی دفتر پہنچا جس میں موٹر سائیکل ایمبو لینس سروس کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔ فلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر احتشام واہلہ نے کی ۔