پیرس، سیاسی وسماجی شخصیت محمد افراسیاب اپنے والد حاجی محمد عجائب رضا(مرحوم)کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ آنے والی سیاسی وسماجی شخصیات اور دوست احباب کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے دوست احباب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے والد کی تعزیت کی اور مشکل گھڑی میں ان کی دل جوئی کی اور ان کو حوصلہ دیا۔اور ان سے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی۔محمد افراسیاب کے گھر فاتحہ خوانی ا ور تعزیت کیلئے ممتاز سیاسی وسماجی راہنمائوں چوہدری غلام رضا، راجہ علی اصغر، قاری فاروق احمد، چوہدری افضل لنگاہ ، ممتاز پکھووال، اور دیگر شریک ہوئے۔انہوں نے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ آج یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے محمد افراسیاب آف پیرس نے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعزیتی پیغامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوستوں نے دکھ کی گھڑی میں انہیں اور ان کے خاندان کو یاد رکھا اور ان کی دلجوئی کی۔