counter easy hit

پاک افغان پارلیمانی راہنمائوں نے امید کی نئی راہیں نکال لیں،

پاک افغان پارلیمنٹرین ، ماہرین کابات چیت جاری رکھنے پر زور

Afghan, Parliamentarians, among, Afghan, Chief, Executive, Abdullah, Abdulllah, during, their, visit, to, Islamabad, decided, to, continue, talks, on, bilateral, issues

Afghan, Parliamentarians, among, Afghan, Chief, Executive, Abdullah, Abdulllah, during, their, visit, to, Islamabad

پاکستان اور افغانستان کے ارکان پارلیمنٹ ، دفاعی اور خارجہ امور کے ماہرین نے فوجی سطح پر دوطرفہ رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔بیونڈ باونڈریز پروگرام کے تحت کابل میں ہونے والے مذاکرات میں باہمی تجارت کے لیے بات چیت فوری شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

بیانڈ باونڈریز پروگرام کے تحت تشکیل دی گئی پاک افغان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل نے پاکستانی وفد کی سربراہی کی جبکہ افغان وفد سابق نائب وزیر مزمل شنواری کی قیادت میں شریک ہوا۔وفود نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور کے حل کے لئے تجاویز دیں۔اجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اتھارٹی کا اجلاس فوری بلانے کی سفارش کی گئی جبکہ افغان طلبہ کے لئے اسکالرشپ پروگرام اورافغانستان میں جاری پاکستانی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا اور نوجوانوں صحافیوں اور ثقافتی دفود کے تبادلوں پر زور دیا۔

مذاکرات میں افغانستان کے سابق اور موجودہ صوبائی گورنرز ارکان اسمبلی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور پاکستان کی جانب سے سابق سفارتکاروں دفاعی ماہرین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website