counter easy hit

اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے، دفتر خارجہ

GOOD, ALLIES, NEVER, SEND, NOTICES, EACH, OTHER, FOREIGN, MINISTRY, OFFICE, IN, ISLAMABAD

FOREIGN, MINISTRY, OFFICE, IN, ISLAMABAD

نائب امریکی صدر مائیک پنس کی وارننگ پر دفترخارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے، نوٹس ان کو ملنا چاہیےجو منشیات کی پیداوار اور کرپشن میں اضافہ کررہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں جن کی عملداری کم ہوئی نوٹس ان کو ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کو جڑیں مضبوط کرنے اور دوسروں پر الزام تراشی کرنے والوں کو بھی نوٹس ملنا چاہیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اورمفاہمتی عمل کے طریقہ کارپر بھی توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان نے دہشت گردوں کو پناہ دی تو بہت کچھ کھو دے گا، امریکی صدر نے پاکستان کو نوٹس پر رکھا ہوا ہے ۔‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website