امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینےکے دن ختم ہوگئے ہیںجبکہ پاکستان دہشت گردوں اور مجرموں کوپناہ دینے سے بہت کچھ کھودے گا۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے یہ باتیں افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کےدوران کہیں، جہاں ان کی افغان صد ر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔افغان رہنمائوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی۔