پیرس(یس اردو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن فراننس کے چیف ایگزیکتو میاں محمد حنیف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اور عالم اسلام کو اب محمد علی جناح ؒ جیسے راہنما کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سرمایہ دارانہ نظام کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھنے والا کوئی بھی لیڈر آج مہذب دنیا کے پاس نہیں، خصوصاً ٹرمپ جیسے ننگ آدمیت انسان کا دنیا کی سپر پاور پر تسلط جما لینا دنیا کو مزید تباہی کے دھانے پر لے آیا ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناحؒ بانی پاکستان بلا شبہ وہ اس صدی کے عظیم ترین لیڈر تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کیلئے جسطرح علیحد ہ آزاد اسلامی ریاست کی جدوجہد کی اسکی مثال ملنا مشکل ہے بظاہر ولایتی سوٹ پہننے والے جناح کے باطن میں رسولؐ کی محبت کی روشنی موجود تھی جو انہیں ان تقریبات میں کھینچ لائی تھی۔