بھارتی شہرممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ میں آگ لگنےسے 14 افراد جھلس کر ہلاک اور معتدد زخمی ہوگئے۔بھارتی خبر رساں ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آگ نے متعدد عمارتوں کوبھی لپیٹ میں لےلیا ہے، ایک نیوز چینل بھی آگ کی زد میں آگیاجس سے اس کی نشریات بند ہوگئیں۔متاثرہ عمارت میں متعدد ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے دفاتر ہیں، تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانےکی کوششوں میں مصروف ہے۔