بھارتی جیل میں قید معذور پاکستانی بچہ رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے۔بی ایس ایف نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی گونگے بہرے بچے 10 سالہ حسین کو گزشتہ رات واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیاہے۔بچے کو لینے کے لیے واہگہ بارڈر پر اس کے گھر سے والد خالد، نانا اور چچا گئے تھے۔بعض وجوہات پر بچے کوپاکستانی حکام کے حوالے کرتے ہوئے دیر ہو گئی اور بچے کو رات تقرییاً سوا8 بجے پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا۔