سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف3 نیب ریفرنسز پر سماعت آج پھر ہو گی، تینوں ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ کی 18، ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی17جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 21 سماعتیں ہوچکی ہیں۔
نواز شریف10، مریم نواز 12 جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر14 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے استغاثہ کے 2 گواہوں زوار منظور، تسلیم خان کو طلب کررکھا ہےجبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو گواہان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔وکیل صفائی خواجہ حارث بیانات کی روشنی میں گواہوں پر جرح کریں گےجبکہ عدالت نے استغاثہ کے گواہ نجی بنک کے آپریشنل منیجر یاسر شبیر سے مزید دستاویزات طلب کر رکھی ہیں۔تینوں نیب ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 10 گواہان سدرہ منصور، جہانگیر احمد، محمد رشید، مظہر بنگش، شہباز حیدر، ملک طیب، مختار احمد، عمردراز، یاسر شبیر اور شکیل ناگرا بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔