counter easy hit

پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے اور ایئرپورٹ بند

PUNJAB, FOG, OVERWHELMED, EVERYTHING, VIEW, IS, 0, MOTORWAY, CLOSED, SOME, AREASEپنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا گئی ،لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک موٹروے کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا اور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہواہے۔پنجاب کے میدانی علاقے ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میںہیں، ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 کو پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک بند کر دیا گیا ہےجبکہ جی ٹی روڈ پر کھاریاں سے کالا شاہ کاکو تک حد نگاہ 30 میٹرجبکہ پتوکی، اوکاڑہ، اورساہیوال تک حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں دھند کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہےاور موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ناگزیر ہو تو گاڑی کی رفتار مناسب رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اوردوران سفر میوزک سننے سے گر یز کریں۔دوسری جانب دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوگیاجبکہ ابوظہبی، دبئی، کراچی اور بنکاک جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکارہیںاورچھوٹے طیاروں کو کنٹرول ٹاورسے ہدایات کے بعد لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو رہی ہےجبکہ لاہور آنے والی پروازوں کا رخ متبادل ایئر پورٹس کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

ٓذرائع نے مزید بتایا کہ مسافروں کو بکنگ کے وقت فراہم کیے گئے نمبروں پر ان کو پروازوں کی آمدورفت سے مطلع کیا جا رہا ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر سے معلومات حاصل کریں۔دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 767فیصل آباد ایئرپورٹ لینڈ کرادی گئی،ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پرواز 757پی آئی اے کی پرواز ملتان لینڈ کروادی گئی جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے تمام طیارے روک دئیے گئےہیں۔

دبئی سے لاہور آنے والی شاہین ایئرلائن کی فلائٹ کو دھند کے باعث فیصل آباد اتار دیا گیا،مسافروں کو شدید دھند میں جہاز سے اتار کر ایئرپورٹ لائونج میں بٹھا دیا گیا،یہاں پر مسافروں کی جانب سے احتجاج بھی دیکھنے میں آیا کیونکہ لاؤنج میں رات قیام کی کوئی سہولت میسر نہیں تھی۔ترجمان پی آئی اے کے کہنا ہے کہ پی آئی اے موسم کی خرابی کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیںاور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حدنگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website