اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے تاہم امریکا کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان کے بارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ٹیلرسن اور میٹس نے سفارتی آداب کے مطابق گفتگو کی، ان کی بات میں دھمکی یا توہین کا عنصر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ساری صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساری صورتحال کا ٹھنڈے دل کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔