رات کو پانچ عدد بادام کی گریاں پانی میں بھگودیں‘ سحری میں چھلکا اُتار کر نہار منہ ایک ایک بادام چبا کر اس طرح کھائیں کہ لعاب دہن (تھوک) کے ساتھ مل جائے۔ اس کے بعد ایک کپ دودھ بغیر بالائی کے پی لیں‘ رنگت نکھرے گی اور ان شاء اللہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے آہستہ آہستہ دورہوجائیں گے۔