وزیر داخلہ احسن اقبال کی وزارت داخلہ کو خلیجی ممالک میں متعین پاکستان کے سفیروں سے فوری ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے -وزیر داخلہ
مسقط ؍اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان اور عمان سی پیک کو افریقہ تک لیجانے میں مددگار بن سکتے ہیں – سی پیک علاقائی تعاون کا کامیاب منصوبہ ہے – پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے – ایشیا ترقی کا مرکز بن چکا ہے – پاکستان چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا – گوادر بندرگاہ کو عمان کی بندرگاہوں سے جوڑا جانا چاہیے – پاکستان اور عمان کے درمیان جغرافیہ، تاریخ اور عوام کے گہرے رابطے ہیں – پاکستان بدل چکا ہے، سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے –