سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے گرانہ گروپ اف کمپنیز نے ایسوسی ایشن اف اوورسیز پاکستانیز کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے- اس سلسلے میں اسلام آباد میں اسکے باقاعدہ دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عبدر رحمان کانجو نے اس اقدام کو سراھا اور مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی- وزیر مملکت نے ایسے ادارے کے قیام کو ملکی ترقی کیلئے خوش آئیند قراردیا
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) تقریب میں موجود شرکاء نے گرانہ گروپ اف کمپنیز کی اس کاوش کو سراھا اور ادارے کے ٹرسٹیز میجر جنرل سعد خٹک، شفیق اکبر اور فرحان جاوید کو ملکی ترقی کے اس اہم اقدام پر مبارکباد دی .
تقریب میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عبدر رحمان کانجو کے علاوہ، ایم این اے رومینہ خورشید عالم ( پارلیمنٹری سیکرٹری)، سینیٹر تاج محمد آفریدی، ڈائریکٹر جنرل رائے محمد حیات اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایسوسی ایشن اف اوورسیز پاکستانیز شفیق اکبر نے اس عزم کا اعادہ کیا کے اے او پی بیررون ملک پاکستانیوں کے لئے بہترین سہولیات کا مرکز بنے گی اور ہر سطح پر موجود مسائل کا موزوں سہل اور دیرپا حل فراہم کریگی
اس موقع پر میجر جنرل (ر) سعد خٹک اور فرحان جاوید نے اس بات پر زور دیا کے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بیررون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی بھرپور رہنمائی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی