مشرق وسطیٰ کے شہریوں کو اسمارٹ اور سلم بنانے کےلئے سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ویگن ریسٹورینٹس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال نے سوشل میڈیاپراپنی پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ ویگن ریسٹورینٹس اردن ،کویت،بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب میں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ شہزادہ الولید بن طلال نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں یہ تاثر کہ مشرق وسطیٰ کے لوگ فربہ ہوتے ہیں کو زائل کرنے کے منصوبے پر گامزن ہیں۔