راولپنڈی (اسد حیدری )شازیہ عبید پاکستان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر،صائمہ بتول جنرل سکریٹری نامزد پاکستان بھر سےمبارک باد کا سلسلہ جاری۔
مظلومُ اور غریب عوامُ کی خدمت مشن ہے صدر نامزد اور اعتماد کرنے پر پی جے ڈی پی کے صدرجسٹس (ر)افتخارچوہدری کی شکرگزار ہوں۔ شازیہ عبید۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹس پارٹی پنجاب کے صدر مدثر چوہدری نے راولپنڈی کی معروف سماجی ورکر شازیہ عبید کو پارٹی کے ہیومین رائٹس سیل شعبہ خواتین راولپنڈی کا صدر جبکہ صائمہ بتول کو جنرل سکریٹری نامزد کردیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران شازیہ عبید نے بتایا کہ پی ڈی جے پی کے منشور کے مطابق غریب اور پسی ہوئی عوام کو انکے حقوق اور آنکی خدمت مشن ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد کرنےپر پنجاب کے صدر مدثر چوہدری کے شکر گزار ہیں۔ پی جے ڈی پی ہیومن راءٹس سیل شعبہ خواتین کی نامزدگی پر شازیہ عبید اور صائمہ بتول کو پاکستان بھر سے پارٹی کے عہدیداران سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے مبارک باد دی۔