اسلام آباد(اصغر علی مبارک) چار سال قبل محو خواب ماتحت کو بوسہ دینے۔کے الزام میںطارق لودھی کو معطل کیا گیا، معطل اے ایس ایف آفیسر کا کہنا تھا کہ چا ر برس سے بطور سزا تنخواہ۔اور الاؤنس رکے ہوئے ہیں،
تمہارا جرم کیا تھا؟ جسٹس صدیقی کا درخواست گزار سے سوال ۔ سر۔۔۔۔۔۔پپی کی تھی۔۔۔۔۔ درخواست گزار کا جواب
اب تمہاری استدعا کیا ہے، عدالت کا استفسار ،سر جی، الاؤنس چاہتا ہوں۔۔۔۔۔درخواست گزار
الاؤنس تو تم پہلے ہی لے چکے، جسٹس صدیقی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے
عدالت نے وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکریڑی کو اگلی سماعت پر طلب کر لی