اسلام آباد(اصغر علی مبارک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی کبل سوات میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔ سپیکر وڈپٹی سپیکر کا دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ۔ہماری مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے، دہشتگرد آپنے مذموم عزائم کے لیے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنے رہے ہیں،
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا ہے ، دہشتگرد اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بذدلانہ حملے کر رہیں،