ترکی میں سفری دستاویزات نہ ہونے پر 361 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔
ان افراد میں سے 183 افراد کو ازمیر صوبے سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق عراق، شام اور یمن سے ہے جبکہ ارزنجان صوبے سے 178 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست افراد میں پاکستانی اور افغان شہری شامل ہیں اور ان کے ساتھ بچے بھی ہیں۔