اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نے انٹرنیشنل فٹ سال کپ کی تیاری اور تربیتی کیمپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، تربیت کیمپ 10 فروری کل ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگا۔
گذشتہ روز پاکستان فٹ سال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد فاروق ملک نے بتایا کہ دو روزہ ٹرائلز میں ملک بھر سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ٹرائلز کے بعد تربیتی کیمپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے حسیب اقبال، معاذ اللہ خان، مجتبی حسین، گوہر علی مظفر، ابراہیم خان، مسعود احمد خان، الیاس خواجہ، سید علی عامر، مبشر رفیق سنجرانی، رانا عباس احمد، یاسیم مروت، عمر سعید، جاسیم محمود، منیب الرحمن ، سدین علی اور سمیراحمد قریشی شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں راولپنڈی سے عظمت علی، شایان محمد شاہ، محمد ولی خان اور ضرار علی ڈار، گوجرہ سے مکرام علی اور محمد عثمان، کراچی سے اسفند شہباز، بلوچستان سے ارسلان عاصم، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ابیب شاہد، لاہور سے عثمان اشفاق، خیبر پختونخوا سے عبدالستار خان، مالاکنڈ سے الہلام جان خان، سرگودھا سے عدنان سمیع اور بنوں سے محمد عثمان شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو آسٹریلین کوچ ڈاگو سٹینو وینسینزو تربیت دیں گے، سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں سپین کے جوس الونسو، مہربان علی، عدنان احمد شامل تھے۔ انٹر نیشنل فٹ سال کپ 16 فروری سے لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان گرین اور وائٹس، برازیل، ترکی، نیپال اور افغانستان شامل ہیں۔