آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی پریس رہلیز کے مطابق آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7 دہشت گروں کی سزائے موت کی سزا کی توثیق کردی ہے۔ ان تمام دہشت گردوں کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث سزا ئے موت سنائی گئی۔ ان تمام دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا۔ سزا پانے والے دہشت گرد 85افراد کے قتل اور 109افراد کے زخمی ہونے کا باعث بنے۔ ان دہشت گردوں نے اہم سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں فرحا، خالے گل، اکبر علی، محمد یوسف، اطلس خان اور نذر مون شامل ہیں۔ یاد رہے کہ فوجی عدالتیں 7 جنوری 2015 کو قائم کی گئی تھیں جس میں مجموعی طور پر 56 دہشگردوں کو پھانسی دی گئی۔ اور آج آرمی چیف نے مزید سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے- دہشت گردوں نے فوجیوں کو اغوا کر کے قتل کرنے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر حملہ، مسلح افواج پاکستان پر حملہ کیا تھا