راولپنڈی(اصغر علی مبارک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ایونٹ سے قبل سابق چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دوبار کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمو ں کے مابین نمائشی میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جسکو دیکھنے کے لیے اسلام آباد،راولپنڈی کی عوام امڈ آئ ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے دو ر ا ن کرکٹ کی تاریخ کے طویل قامت تماشائی بابو پاکستانی بھی نمائشی میچ کے دوران موجود تھے . نمائشی میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو59رنزسے شکست دی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے ٹاس جیت کراسلام آبادیونائیٹڈکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آبادیونائیٹڈنے مقررہ 20اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر 290رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آصف علی نے 47گیندوں پر 8چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افتخاراحمد نے 56، صاحبزادہ فرحان نے 44، کپتان مصباح الحق نے 28اور حسین طلعت نے 23رنز ناٹ آؤٹ کئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انورعلی، اداکار سعود اور افضل خان ریمبو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 231رنزبناسکی،
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے عمرامین نے 77، رمیزراجہ جونیئر نے 38، اعظم خان نے 32، معین خان نے 20، عبدالرزاق نے 11، کپتان سرفرازاحمد نے 12رنزناٹ آؤٹ بنائے،اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے ظفرگوہرنے3،وقاص اورحسین طلعت نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ اسلام آبادیونائیٹڈ کے آصف علی ناقابل شکست 126رنز کی شانداراننگز کھیلنے پرمین آف میچ قرار پائے۔میچ کے دوران گلوکارفاخر اور عائمہ بیگ نے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب دادوصول کی۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی، کپتان مصباح الحق اور کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان بھی تماشایوں کی نگاھوں کا مرکز رھے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا کہ نمائشی میچ اچھا اقدام ہے جسکامقصد ٹورنامنٹ سے قبل ایک ماحول بنانا تھا اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی دفعہ نمائشی میچ ہونا اچھی روایت ھے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ نمائشی میچ سے ب پی ایس ایل کے لئے زبردست پریکٹس ملی،
واضح رھے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چمپیئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان ہوگا.پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی میں ہوگی جہاں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ، علی ظفر، شہزاد رائےاور امریکی اسٹار جیسن ڈیرلو رنگا رنگ تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہونے والی تقریب میں آتش بازی کے علاوہ دیگر دلچسپ پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چمپیئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے جو دبئی، شارجہ اور لاہور میں ہوں گے جبکہ 25 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں پلے آف سے پہلے گروپ کی سطح پر ایک دوسرے سے دو، دو میچ کھیلیں گی جہاں سے چار ٹیمیں پلے آف میں چلی جائیں گی۔ پی ایس ایل کا پہلا ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلا گیا تھا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔گزشتہ سال کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل پہلی مرتبہ لاہور میں کھیلا گیا تھا جہاں ڈیرن سیمی سمیت کئی مشہور کھلاڑی پاکستان میں آئے تھے جس کے بعد جنوبی افریقی کپتان فیف ڈیوپلیسی اور ہاشم آملہ سمیت نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون نے دورہ کیا تھا اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی تھی۔بعد ازاں سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے لاہور آئی تھی اور اب پی ایس ایل کے پلے آف کے میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کوکراچی میں رکھا گیا ہے .ادھر مایہ ناز فاسٹ باولر حسن علی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ تھری کے ابتدائی میچز کے دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے۔
حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آخری ٹی ٹوینٹی سے قبل زخمی ہوگئے تھے اور اب تک مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے تین سے چار میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ان کےمتبادل کے طور پر پشاور زلمی نے ٹیم میں عمید آصف کو شامل کرلیا ہے۔دوسری جانب پشاور نے سپلیمنٹری ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئیس کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔لوئیس ورلڈ کپ کوالیفائیرز میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ان کی جگہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین رکی ویسلیز کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے