اسلام آباد(اصغر علی مبارک) پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر کے زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ کی عدم حاضری پر اپوزیشن لیڈر برہم ہوگئے اور کہا کہ سیکریٹری خزانہ کیوں نہیں آئے? جس پر انہیں بتایا گیا کہ سیکرٹری خزانہ وزیر اعظم ہائوس گئے ہوئے ہیں ۔ اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وزیراعظم سےبالاہے ۔ لگتاہےوزیراعظم شاہدخاقان عباسی پی اےسی کوسبوتاژکرناچاہتےہیں،
اپوزیشن لیڈر نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پی اےسی معاملےپروزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوخط لکھنےکافیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےپی اےسی کےاجلاس کےموقع پرسیکرٹری خزانہ کو کیوں بلایا وزیراعظم کوخط لکھاجائےاورپوچھاجائےیہ بھی پوچھاجائےکہ آج کےٹی اےڈی اےکون برداشت کریگا،