اسلام آباد (سپورٹس رپورٹ )پا کستان امیچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ا یشن کے زہر اهتمام مسٹر پنجاب کا ٹائیٹل لاہور کے ملک ذیشان اور .جونئیر مسٹر پنجاب اعزاز فرزند علی نے جیت لیا فاتح باڈی بلڈرز کو ٹرا فی اور نقد انعاما ت دئے گے پاکستان امیچور باڈی بلڈنگ ایسویشن کے زہر اهتمام عبدلاحد میموریل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ،مسٹر پنجاب، جونئیر مسٹر پنجاب کے مقابلے شاہ عبدالطیف بھٹائی ایڈیٹوریم اسلام آباد نزد ایچ ایٹ ون پرسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ھو ے جس میں پنجاب بھر سے سو کے قریب باڈی بلڈر ز نے حصہ لیا اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان امیچور باڈی بلڈنگ ایسویشن ورلڈ چیمپئن سابق مسٹر ورلڈ و مسٹر یونیورسل احمد صادق ، چیئرمین مکس مارشل آرٹس اور سی ای او راجہ مارشل آرٹس و فٹنس جم بحریہ ٹا ون اسلام آباد گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد ،انٹرنیشنل باڈی بلڈرز سخاوت علی ،محمد احسان ،شیخ سعید ،عبدالروف ڈوگر ،حاجی فیصل اسلم ،محمد رمضان ،آفتاب احمد ،حمزہ سخاوت ،محمد مقصود ، ساوتھ ایشیا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بانی صدر اصغر علی مبارک اور دیگر نے بھی شرکت کی ، باڈی بلڈرزکو مختلف ویٹ کیٹگریز میں منقسم کیا گیا چیف جج احمد صادق کے جاریکردہ نتائج کے مطابق پا کستان امیچور باڈی بلڈنگ مسٹر بنجاب کا ٹائٹل لاہور کے ملک ذیشان نے جیت لیا سینئر کلاس اے میں ملک ذیشان پہلے ،عمران ملک دوسرے ،آفتاب احمد تیسرے ،محمد زبیر چوتھے ،حسنین عبّاس پانچویں پوزیشن پر رھے ،سینئر کلاس بی میں غلام رسول پہلے ، اسفند علی یار دوسرے ، اسفند تیسرے ،مستنصر حسین چوتھے ،
وقار شیخ پانچویں اور دانش ریاض چھٹی پوزیشن پر رھے،سینئر کلاس سی میں محمد آصف پہلے ،راجہ سعد آفتاب دوسرے ،زوہیب حسن تیسرے ،اور محمد عثمان ،ثنااللہ ،محمد اقبال نے بلترتیب چوتھی ،پانچویں ،چھٹی پوزشیں حاصل کی ،جونیئر کلاس اے میں فرزند علی پہلے ، حارث اسلم دوسرے ، زین راجپوت تیسرے ، راجہ شعیب چوتھے ، سونو مون پانچویں اور محمد گلریز مغل چھٹے اور ادریس الحسن ساتویں پوزیشن پر رھےاس موقع پر مقر ر یں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کھیلوں کو ترقی دے کر ھم ایک بہترین اور مضبوط قوم تشکیل دے سکتے ہیں ۔تعمیری ، مثبت اور خوشگوار سر گرمیاں نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں ۔کھیلوں کے میدان آباد کر کے معاشرے میں منفی رحجان کاخاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستانی باڈی بلڈرز اس سال عالمی مقابلوں میں حصہ لیکر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔اس موقع پرمنتظمین میں انعامات اور عزازات تقسیم کیے گے