counter easy hit

ایئرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا عبید لوٹ مار اورمشکوک کردار پر صدارت سے فارغ، کرپشن کا پیسہ بازیاب اورخواتین کے قتل کا وزیر اعلیٰ نوٹس لیں

ISLAMABAD, RANA UBAID, PRESIDENT, AIRPORT, HOUSING, SOCIETY, RAWALPINDI, FIRED, FROM, CHARGE, OF, PRESIDENT, ON, CORRUPTION, CHARGES, AND, DOUBTFUL, CHARACTER, SHAZIA UBAID

RANA UBAID, FILE PHOTO

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ائیرپورٹ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن آور خواتین کے قتل میں ملوث رانا عبید کے خلاف وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔ شازیہ عبید صدر پی جے پی ڈی ہیومین راءٹس سیل راولپنڈی اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ ائرپورٹ ہائوسنگ  سوسائٹی میں کرپشن بے نقاب ہونے پر رانا عبید کو صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔  وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف۔ چیئرمین نیب تمام تر صورت احوال کا جائزہ لے کر نوٹس لیں۔

ہیومن رائٹس سیل ، پی جے ڈی پی کی صدر شازیہ عبید نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے کروڑوں روپے بازیاب اور مقتول خواتین کے کیسز پر رانا عبید کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے اور اسکے خلاف تحقیقات کر کے اس کے ظلم کا شکار خواتین کو انصاف دلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف نے تمام تر جائیداد ناجائز طور پر ساتھ رکھی خاتون وحیدہ کے نام کرا رکھی ہے ،ادارے بے بس ہیں ۔ چیئرمین نیب نوٹس لیتے ہوئے تمام تر جائیداد کی انکوائری کرائیں اور غریبوں کی دولت کا حساب لیں ۔
کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھونے والے ایئرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا عبید کو کرپشن پر عہدے سے ہٹا دیا گیا لیکن موصوف نے کمال مہارت سے اپنی تمام جائیداد ناجائز طور پر ساتھ رکھی خاتون وحیدہ کے نام کرا رکھی ہے اور خود کو انتہا درجے کا غریب ظاہر کر رکھا ہے رانا عبیدنے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی واضح رہے کہ رانا عبید کی کرپشن کی داستانوں کی پہلے سے ہی میڈیا میں چرچے ہیں اسی کے سبب انہیں ایئرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا ہے دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ رانا عبید عہدے سے برطرفی کے بعد سٹے کے حصول کیلئے لاہور کی گرد چھاننے میں مصروف ہیں جبکہ اہلیان علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب رانا عبید کی کرپشن پر نوٹس لیں اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کی تمام تر جائیداد کی چھان بین کرائی جائے اور غریبوں کا پیسہ لوٹایا جائے ۔