سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں ،پیپلز پارٹی کی جانب سے قائد حزب اختلاف کی نامزدگی پر تحریک انصاف کو شدید تحفظات ہیں ۔پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے مقابلے میں تحریک انصاف نے اپنا امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی قیادت نے عمران خان کو باضابطہ طور پر اپنے امیدوار کی نامزدگی کا مشورہ دے دیا ہے ،فاٹا اور بلوچستان کے آزاد اراکین کے علاوہ ایم کیو ایم بھی تحریک انصاف سے قربت رکھتی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے اعظم سواتی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ، سینیٹ میں ایم کیو ایم کے نمائندے اعظم سواتی کو ووٹ دیں گےدوسری جانب بہادر آباد گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے ابھی کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔