counter easy hit

لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

لاہور میں چیئرنگ کراس کے علاقے میں مال روڈ پر لیڈی ہیتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، احتجاج کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباو ٔ ہے۔

Lahore: Lady Heath Workers' Dharna continues on the second dayلیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ تنخواہیں بڑھائی جائیں اور سروس اسٹرکچر دیا جائے، دھرنے کی وجہ سے مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث شہری دوسرے روز بھی شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز سروس اسٹرکچر، بقایا جات اور اسکیل اپ گریڈیشن کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں ہیں، انہوں نے رات بھی سڑک پر گزاری۔

لاہور: لیڈی ہیتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

ان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے پر ہی دھرنا ختم کریں گی۔ مال روڈ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے، ملحقہ سڑکوں پر کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے باعث اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے لوگ خوار ہوتے رہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی الجھتے رہے۔ مال روڈ پر دھرنے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

لاہور: لیڈی ہیتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ایک ارب 20 کروڑ روپے بقایا جات جاری ہوچکے ہیں، جو انہیں جلد مل جائیں گے۔