سہالہ(نمائندہ خصوصی )تھانہ سہالہ کے علاقوں ہمک روات میں ڈکیت گروہ متحرک ،گن پوائنٹ پر شہریوں سے لاکھوں لوٹ کر باآسانی فرار۔ سہالہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے لگی۔ گشت کاناقص نظام۔ آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے رورل سرکل تھانہ سہالہ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم عمل ہیں۔ ہمک میں سرعام موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری فیصل سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔ جبکہ تھانہ سہالہ کے ہی علاقہ روات جی ٹی روڈ پر خان الیکٹرونکس سے نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر چھ لاکھ سے زائد الیکٹرونکس کا سامان لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔ عوامی حلقوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے تمام صورت احوال کا جائزہ لے کر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔