راولپنڈی کینٹ بورڈ شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل میں بڑے پہمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے سابقہ سی ای او کینٹ بورڈ کے دور میں بلڈنگ چیکر کو چیک کرنے کی غرض سے بناِئے گئے ویجیلنس سپر چیکر کے خلاف شہری اسد اللہ نے درخواست دیتے ہوِے موقف اختےار کیا ہے کہ سپر چیکر شفی اللہ اور بلڈنگ چیکر جبار نے اپنے علاقوں کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی کمرشل اور رہائشی بضیر نقشہ کام کرواتے ہوئے لاکھوں روپے رشوت لی اور کروڑوں روپے کا نقصان کینٹ بورڈ کو پہنچایا ہے جس پر ایگزیکٹو افیسر کینٹ بورڈ سید صبطین رضا کے حکم پر کینٹ بورڈ انجینر نے انکوائری کرتے ہوئے درخواست میں موجود تمام بلڈنگ کا ریکاڈ طلب کر لیا ہے