کراچی: کورنگی میں میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد لاشوں کو بھی جلا دیا گیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا اور بعد میں گھر کو بھی آگ لگا دی گئی جس کے باعث لاشیں بھی جل گئیں۔ پولیس کے مطابق شاہد اور اہلیہ شمیم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لاشوں کو آگ لگائی گئی، مقتولین نے 5 ماہ قبل اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔