سراج الاولیاء مجدد عزاداری حضرت مخدوم سید سخی لعل شاہ موسوی مشہدی رح مزار ملتان کا خاندانی قلمی شجرہ موسوم بہ نسب نامہ شریف آف سید کسری (1881 ع ) تالیف عمدة النسابین مولانا سید محمد شاہ مشہدی مملوکہ مخدوم سید عباس رضا موسوی مشہدی صاحب آف ملتان
ٰ میں زکر جمیل
ز سید غلام است برھان شاہ
کہ برھان شاہ را دو نور نگاہ
یکے لعل شاہ و ہم امیر علی
نسل کوہ پونچھ است امیر علی
سید لعل شاہ شد ولیِ زماں
دریں ملک او را مرید اند عیاں
کہ از سندھ و سکھر کراچی بنام
ڈیرہ اسماعیل خاں و غازی تمام
بہ ملتان آباد شد آں سید
اندک عرصہ مشہور شد آں سید
گروہ کہ از فرقہ شیعان علی ع
ہمیں آمدند آں بہ پیش ولی
ہماں فیض از راہ دیں یافتند
کہ در راہ حق او امیں یافتند
(ترجمہ ۔ سید برھان شاہ سید غلام شاہ کے فرزند ہیں ۔ اور برھان شاہ کے دو فرزند ایک سید لعل شاہ اور دوسرے سید امیر علی شاہ ہیں ۔ سید امیر علی شاہ کی نسل کوہ پونچھ میں ہے ۔ سید لعل شاہ اپنے زمانہ کے ولی ہوئے ۔ اس خطے میں ان کے نمایاں مرید ہیں جو تمام سندھ سکھر کراچی ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ غازی خان میں ہیں ۔ آپ ملتان میں مقیم ہو گئے اور بہت قلیل عرصہ میں معروف ہو گئے ۔ شیعان علی ع آپ کے پاس آتے ۔ انہوں نے آپ سے راہ دین کا فیض پایا اور آپ کو راہ حق کا امین پایا ۔ )
طالب دعا ۔ سید محسن رضا کاظمی الحمیدی