ریاض: ایم کیوایم کے سینئر رہنما رؤف صدیقی 57 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

نکاح کی تقریب میں خالد مقبول صدیقی، عبدالحسیب اور ایم کیو ایم سعودی عرب کے آرگنائزر کفیل صدیقی سمیت رؤف صدیقی کے قریبی عزیزاور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح الشیخ عبدالمناف نے پڑھایا۔
واضح رہے کہ رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں، وہ ایم کیو ایم سے رکن سندھ اسمبلی بھی رہے جب کہ دونوں گروپ کے درمیان ثالثی کا بھی کردار ادا کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رؤف صدیقی کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔











