counter easy hit

پیپلز پارٹی کے فرانس کے صدارتی امیدوار سینئر راہنما چوہدری رزاق ڈھل اور سینئر راہنما افتخار بلو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی39ویں برسی کی تقریب کا اہتمام کیا۔

پیرس ( علی اشفاق سے ) پیرس میں پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں چوہدری رزاق ڈھل اور افتخار بلو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی39ویں برسی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سابق جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی نے ادا کئے۔ اس موقع پر مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ شہید بھٹو کا ویژن یہی تھا کہ تمام مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور ان کو اپنے دنیا عالم میں ایک نئی شان سے جینے کا ہنر دیا یہ وہ ویژن تھا جس کی تصویر آج پاکستان میں نظر آ رہی ہے۔ بھٹو شہید کو ضیاءآمر نے شہید کر کے ہم کو ایک دور حاضر کے ایک عظیم دانشور سے محروم کر دیا۔ اگر بھٹو شہید کی قیادت پاکستان کو اور دس سال مل جاتی تو پاکستان دنیا کے بڑے ملکوں کی صف میں شامل ہو چکا ہوتا۔ آج جو ہم دربد کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اپنے ملک میں موجود ہوتے۔ ہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔ شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے جو نظریہ اور پروگرام دیا ہے اس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کو پیغام لے کر گھر گھر جائیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں کامیاب کروائیں گے ہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں اور ہمار ی پیپلز پارٹی کے ساتھ عقیدت کسی قسم کے مفاد کی خاطر نہیں ہم بے لوث خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں۔ مقررین میں افتخار بلو ، راجہ کرامت ، پرویز صدیقی ، قاری فاروق احمد ، چوہدری رزاق ڈھل و دیگر بھی شامل تھے۔

paris-pakistan-peoples-party-france-arranged-39th-death-anniversary-of-zulifqar-ali-bhutto-at-paris-candidate-for-president-ppp-france-chaudhry-razaq-dhal-and-iftikhar-balu-part