راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گرد پاراچنار دہشت گردی میں ملوث ہیں، دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔








