مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ فنکشنل نے ایک ہی نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ لیگی ذہن رکھنے والوں کو اکٹھا کیاجائے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے اتحاد میں رکاوٹ ایک ہی جماعت تھی، اب وہ رکاوٹ دور ہو گئی ہے، اس ایک جماعت نے پورے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔
اس موقع پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ اگر 2013 کی طرح کا الیکشن اس مرتبہ بھی ہوا تو ملک کی بھلائی نہیں ہے، 2013 الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے پہلے انتخابات کے نتائج آ گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن صاف اور شفاف ہو، اس کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ 2013 کے الیکشن میں سندھ میں پندرہ سے سترہ سیٹوں پر ہماری پارٹی کو ہرایا گیا،اگر ہم سب ایک ہو جاتے ہیں تو ہماری طاقت بڑھ جائے گی۔
پیر پگارا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پیسے اور ڈنڈے کے زور پر صرف سندھ میں انتخابات لڑیں گے۔