پیرس ( نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس (ویمن ونگ ) کی صدر سلطانہ اصغر نے کہا ہے کہ جس ملک میں گالیاں دینے اوردارالحکومت بند کر کے سیکورٹی اداروں کا مذاق اڑانے والوں کو کھلی چھوٹ دی جائے اور مقبول ترین راہنمائو ں کی زبان پر تالہ لگا دیا جائے اس ملک میں ترقی تو صرف خواب ہی ہوسکتا ہے ۔
اس فیصلے کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی اور اس قسم کے فیصلوں سے جانبداری صاف ٹپک رہی ہے جو کہ ہمارے ملک اور قوم کیلئے براہ راست نقصان دہ ہے۔