کرکٹ کی دنیامیں عموماََ کیچ پکڑنے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اگر یہ کیچ کسی مضبوط حریف کا ہو تو پھر کیا ہی کہنے۔ کرکٹ کی دنیا میں ایسا ہی حیرت انگیز لیکن شاندار کیچ اُس وقت دیکھنے کو ملا جس نے سب کو حیران کردیا۔
انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بینگلور اور دہلی ڈیئردیلوز کا سنسنی خیز میچ جاری تھا اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران کوہلی نے شاندار ہٹ کیا لیکن فیلڈ پر کھڑے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے چھلانگ لگا کر کیچ کرلیا۔
اپنے اس شاندار کیچ پر جہاں خود بے یقین ہوئے وہیں ویرات کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے جبکہ کرکٹ لووز دنگ رہ گئے۔
اس منفرد کیچ پر ویرات کے آؤٹ ہونے کے باوجود دہلی ڈیئردیولز جیت تو نہ سکے تاہم اس کیچ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں۔