معروف سماجی شخصیت حاجی اصغر حیدری مصالحتی کمیٹی تھانہ سہالہ کے ممبر منتخب۔
اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) آئی جی سلطان اعظم تیموری کا اسلام آباد مصالحتی کمیٹیاں از سر نو فعال قائم کرنا نیک شگون ہے۔انکے اعتماد پر پورے اترے گئے۔ عوام علاقہ نے معروف سماجی شخصیت اصغر حیدری کو ممبر مصالحتی کمیٹی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکی تعیناتی سے تھانہ سہالہ کے علاقہ میں معمولی نوعیت کے مقدمات اور تنازعات کو حل کرنے میں مدد ملے گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت چیئرمین القائم ٹرسٹ حاجی غلام آصغر حیدری تھانہ سہالہ کی مصالحتی کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے۔ انکی تعیناتی پر عوام علاقہ نے گھر آکر مبارک باد دی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران اصغر حیدری نے کہا کہ آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظمُ تیموری اسلام آباد میں امن امان کے حوالہ سے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ مصالحتی کمیٹیوں کو ازسرنو فعال کرکے اچھی شہرت معمولی نوعیت کے مقدمات کے حل کے لیے معزز شہریوں کو کمیٹی ممبر بنایا گیا۔ انشاء اللہ سہالہ پولیس کے تعاون سے انکے اعتماد پر اترے گئے