کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع گارمنٹس شاپ میں انوکھی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو لڑکے ماسک لگائے گارمنٹس شاپ میں داخل ہوئے اور کپڑوں کا جائزہ لینے لگے جبکہ دکاندار ساری کارروائی خاموشی سے کھڑا دیکھتا رہا۔ ڈاکو نے تلاشی لی تو اس نے اپنا موبائل بھی دے دیا مگر انہوں نے موبائل فون کو چھوا تک نہیں بس دو ٹی شرٹس لیں اور دکان سے چلتے بنے۔