لاہور: پاکستان میں گدھے کو پذیرائی ملنے لگی، ایک سال میں آبادی ایک لاکھ بڑھ گئی، گھوڑے پیچھے رہ گئے، تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
پاکستان میں کسی نے ترقی کی یا نہیں ، گدھے ضرور بڑھ گئے، اسے خیبر پختونخوا اور چینی حکومت کے معاہدے کے ثمرات کہیں، یا جفاکش جانور سے رغبت، اکنامک سروے میں انکشاف ہوا ملک میں سفید، سرمئی رنگ کے گدھوں کی تعداد تریپن لاکھ ہوگئی، ایک سال کے دوران آبادی میں ایک لاکھ کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اقتصادی سروے کے مطابق گھوڑے پالنے کا رجحان نہ بڑھ سکا اور تعداد چار لاکھ پر برقرار رہی۔