لندن: برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے تیسے بچے کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے تیسرے بچے کے نام کے لیے بڑے بھائی کا درمیانی نام لوئس، ملکہ الزبتھ دوم کے والد کنگ جارج ششم کے کا درمیانی نام آرتھر اور دادا کا نام چارلس کو ملا کر لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا ہے جب کے ننھے شہزادے کو پرنس لوئس آف کیمبرج کا خطاب دیا گیا ہے۔ ننھے شہزادے کے نام کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگسٹن پیلس کے اکاؤنٹ سے کیا گیا۔
واضح رہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں 23 اپریل کو تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ شہزادہ لوئس آرتھر چارلس تخت نشینی کے پانچویں حقدار ہیں ان کے علاوہ اس فہرست میں ان کے دادا چارلس، والد ولیم، بھائی جارج اور بہن شارلٹ شامل ہیں۔