counter easy hit

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ ملتوی

اسلام آباد: امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ 11 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔

Decision postponed on limiting the movement of Pakistani diplomats in the USذرائع کے مطابق امریکا میں متعین پاکستانی سفارت کاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے فیصلے کو 11 مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ امریکا کی پاکستان پر نئی سفارتی حدود و قیود کا اطلاق یکم مئی کو کیا جانا تھا تاہم ذرائع کے مطابق فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے باقائدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو حالیہ دورہ پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔ جو اب میں امریکا نے بھی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل 40 کلومیٹر تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم مئی سے ہونا تھا۔