پیرس( یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما چوہدری محمد اشفاق نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کو اپنے والد کی کرپشن سے حاصل کی گئی زمینیں واپس کر دینی چاہییں۔ کیونکہ اگر وہ کرپشن کیخلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں تو انہیں صرف اپنی والدہ کا ذکر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے والد کا ماضی بھی کریدنا چاہیے۔
ان سے بڑا کرپشن کا مخالف نہیں دیکھا جو اپنی تقریروں میں اپنی والدہ کا نام تو لیتا ہے مگر کبھی بھولے سے بھی اپنے والد کا ذکر نہیں کرتا۔ یہ کیسا لیڈر ہے جو صرف اپنی ماں کا ہے اپنے باپ کا نہیں بن رہا۔ کیا یہ کھلا تضاد کبھی ختم ہوگا۔